ٹویوٹا رواں سال 25لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگئی

ٹویوٹا رواں سال 25لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے ...

  



 ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی کار ساز کمپنی ’’ ٹویوٹا ‘‘ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 25لاکھ 20ہزار گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطاقب رواں سال کے پہلے 3ماہ کے دوران مقامی سطح پر فروخت میں کمی کے باوجود دنیا بھر میں ٹویوٹا کی 2.52ملین گاڑیاں فروخت ہوئیں تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.5فیصد کم ہے جبکہ واکس ویگن 2.49ملین گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ دوسرے اور جی ایم موٹرز 2.4ملین گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ۔ جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زائد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا نے رواں سال 10.15ملین گاڑیاں فروخت ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سال 2014ء کے دوران ٹیوٹا کی ریکارڈ 10.23ملین گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

مزید : کامرس