یوکرائن سے منگوائی گئی گندم مضر صحت قرار

یوکرائن سے منگوائی گئی گندم مضر صحت قرار

  



 کراچی(آئی این پی)کسٹم حکام نے یوکرائن سے گئی 419 میٹرک ٹن گندم کے 17 کنٹینرز مضر صحت قرار دیئے جانے پر قبضہ میں لے لئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 419 ٹن گندم 17 ستمبر 2014ء کو یوکرائن سے منگوائی گئی تھی اور سندھ حکومت نے آٹھ اپریل کو گندم کے کنٹینرز کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا جس کے بعد گندم کے 17 کنٹینرز روانہ ہوئے کسٹم حکام نے 23 اپریل کو کنٹینرز کو روک لیا دیا اور گندم کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجا لیبارٹری نے ٹیسٹ کے بعد گندم کو انتہائی مضر صحت اور خراب قرار دیا جس پر کسٹم حکام نے گندم سے بھرے 17 کنٹینرز کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...