چین پاکستان کو غیرملکی مالی امداد فراہم کرنیوالے ممالک میں سرفہرست

چین پاکستان کو غیرملکی مالی امداد فراہم کرنیوالے ممالک میں سرفہرست

  



 اسلام آباد(آئی این پی)چین پاکستان کو غیر ملکی مالی امداد فراہم کرنیوالے ممالک میں سرفہرست آگیا،رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران اننچاس کروڑ ڈالرکی مالی معاونت کی،ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال قرضوں اور مالی امداد کی مد میں تین ارب تہتر کروڑ ڈالر وصولی کا تخمینہ لگایا تھا۔پاکستان نے جولائی سے اپریل کے دوران مختلف ڈونر ایجنسیز سے دو ارب تئیس کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد حاصل کی ، چین اننچاس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد دے کر سرفہرست ہے۔ انٹر نیشنل ڈیولمپنٹ ایسوسی ایشن بتیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور ایشین ڈیولمپنٹ بینک بتیس کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کی مالی امداد کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے،رواں سال اپریل میں انتیس کروڑچالیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد وصول کی گئی۔

مزید : کامرس


loading...