پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 18 فیصد اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں 18 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پ)بین الاقوامی اورمقامی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران پیٹرولیم مصنو عات کے استعمال میں اٹھارہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،وزارت پیٹرولیم کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران پیٹرول کی کھپت پانچ لاکھ چوراسی ہزارٹن اضافے سیتینتیس لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی جوگذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ستا ئیس لاکھ بیس ہزارٹن رہی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کااستعمال بھی آٹھ فیصد اضافے سے باون لاکھ ٹن رہا ،ماہانہ بنیادوں پر پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال بالترتیب تہتر ہزار اورباون ہزار ٹن رہا۔فرنس آئل کی کھپت میں تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی، اور سی این جی کی ہفتہ وار بندش کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید :

کامرس -