ینگ آرٹسٹ آف دی سکولزکے درمیان پینٹنگ مقابلوں کی افتتاحی تقریب

ینگ آرٹسٹ آف دی سکولزکے درمیان پینٹنگ مقابلوں کی افتتاحی تقریب

  



 لاہور(پ ر)تنظیم الفجر پاکستان کے امید جواں پروگرام’’ انتہا پسندی کیخلاف امن کی دیوار‘‘ کے تحت سمن آباد ،راوی ٹاؤن اور داتا گنج بخش کے سکولوں کے ینگ آرٹسٹ آف دی سکولزکے درمیان پینٹنگ مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا سموپولیٹن کلب باغ جناح میں منعقد ہوئی تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل،روبینہ شفیع ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر،شہزاد بھیٹی رانا محمد سلیم،فراح مقدس،ایس پی او کے شمس جلیل،ماہرین تعلیم،محکمہ تعلیم کے افسران،آرٹسٹوں،غیر سیاسی تنظیموں کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں سکولز،کالجز اور یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔تنظیم الفجر پاکستان کے صدر اور ممبر پی این سی سی حکومت پنجاب اکمل اویسی نے اس موقع پر ’’نتہاپسندی کے خلاف امن کی دیوار‘‘پینٹنگ مقابلوں کے متعلق شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینٹنگ مقابلوں کا مقصد طالب علموں میں مقابلے کی فضا قائم کرنے کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے طلباء وطلبات کو آگاہی دینا ہے۔     اس مثبت کام کیلئے راوی،سمن آباد اور داتا گنج بخش ٹاؤنز کے 30سکولوں کو منتخب کیا گیا اور ہر سکول سے 40بچے منتخب کیے گئے۔ان میں سے 100بہترین پینٹنگ کرنے والے بچوں کا مقابلہ کراکے 50بچے منتخب کئے جائیں گے پھر ان میں سے 25فائنلسٹ آرٹسٹ بچوں کے مقابلے کرائے جائیں گے جن کی پینٹنگز مختلف سکولوں کی دیواروں اور کلاس رومز میں آویزاں کی جائیں گی۔ان مقابلوں سے طالب علموں کو انتہا پسندی کے خلاف آگاہی مثبت طریقے سے دی جاسکے گی اور انتہا پسندی کیخلاف طلباء اور طالبات میں امن کے قیام میں بہت اچھا تاثر قائم ہوگا،طلبا ء اور طلبات میں امن فروغ کیلئے مثبت جذبات فروغ پائیں گے اور یقیناًپاکستان میں جاری انتہا پسندی کیخلاف مہم میں طلباء اور طلبات میں آگاہی کے حوالے سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے۔یحییٰ چودھری نے بھی پروگرام پر روشنی ڈالی جبکہ راحیلہ بشیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پروگرام میں شرکت ک۔آخر میں سعدیہ سہیل ایم پی اے نے کہا طالب علموں کے درمیان’’انتہا پسندی کیخلاف امن کی دیوار‘‘کے تحت پینٹنگ مقابلے اچھی روایت ہے اس سے طالب علموں کو بحالی امن میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...