اکمل شہزاد گھمن کی کتاب ’’میڈیا منڈی ‘‘شائع ہو گئی ہے

اکمل شہزاد گھمن کی کتاب ’’میڈیا منڈی ‘‘شائع ہو گئی ہے

  



 لاہور ( ادبی رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر اکمل شہزاد گھمن کی پاکستانی صحافت کے حوالے سے کتاب ’’میڈیا منڈی ‘‘ کے عنوان تلے نگار شات پبلشرز (مزنگ روڈ) لاہور کی طرف سے شائع ہو گئی ہے۔ 376صفحات پر مشتمل اس کاوش میں پاکستان کے ممتاز ترین صحافی حضرات عارف نظامی، مجید نظامی مرحوم، سردار خان نیاز،مجیب الرحمان شامی، عباس اطہر، ضیاء شاہد، نذیر ناجی اور حسن نثار کے طویل انٹرویو ز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دو طویل ابواب ’’اردو اور انگریزی صحافت کے امتیاز ی پہلو ‘‘ اور ’’پاکستانی زبانیں، صوبے اور پرنٹ میڈیا ‘‘ میں ممتاز انگریزی اور اردو روزناموں کے طرز صحافت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ آخری باب میں سندھ ،بلوچستان،خیبرپختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان کی صحافت کا بھی تنقیدی منظر نامہ شامل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...