پنجاب یونیورسٹی : اسد ساہی کو خراج تحسین‘‘ کے موضوع پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی : اسد ساہی کو خراج تحسین‘‘ کے موضوع پر سیمینارکل ہوگا

  



لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ادارہ علوم ابلاغیات میں’’کرائم انویسٹی گیٹو رپورٹنگ: اسد ساہی کو خرا�آتحسین‘‘ کے موضوع پر سیمینار بروز پیر صبح 10:30بجے منعقد ہوگا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلرڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے ، جبکہ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سیکریڑی افضال طالب ، سینئر کرائم رپورٹر جمیل چشتی ،سینئر کرائم رپورٹرمرزا نصیر بیگ ، نجم ولی ، میاں حبیب اﷲ، اجمل نیاز ی اور شہر بھر کے کرائم رپورٹر شرکت کریں گے۔ انچارج ڈائریکٹر ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4