پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا،ترجمان پیف

پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا،ترجمان ...

  



 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ کے اضلاع کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کا کام کل تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ان سکولوں کو 8لاکھ 7ہزار 411کتب مہیا کی جائیں گی۔پیف ترجمان کے مطابق ان اضلاع کے پارٹنر سکولوں کو نصابی کتب کی فراہمی کیلئے گورومانگٹ گلبرگ میں تقسیم کتب کا مرکز قائم کردیاگیا ہے جہاں پر سکول مالکان کیلئے پینے کے پانی اور انتظارگاہ کا معقول انتظام موجود ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...