شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا اظہار برہمی

شہری پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا اظہار برہمی

  



 لاہور(نامہ نگار)شہری محمد بوٹا پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عدیل انور ہنجرا کا اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا،جس کے بعد محمد بوٹا کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اے ایس آئی غلام رسول اور دیگر 3 کانسٹیبلوں کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے۔تھانہ ساندہ کے اے ایس آئی غلام رسول نے رہائشی محمد بوٹا کو پکڑ کر اس کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔   ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اے ایس آئی نے ذاتی چپقلش کی بنا پر محمد بوٹا کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا، ملزم پر چوری کی واردات کرکے بھاگنے کا الزام ہے جبکہ بیماری کی وجہ سے ملزم چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔ عدالت نے ملزم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دیگر ریکارڈ دیکھنے کے بعد محمد بوٹا کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...