پہلی سے دسویں جماعت تک 8کروڑ 43 لاکھ نصابی کتب بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کر دی ہیں، ترجمان پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ

پہلی سے دسویں جماعت تک 8کروڑ 43 لاکھ نصابی کتب بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کر ...

  



لاہور(پ ر) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی اصلاحات کے پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کیلیے پہلی سے دسویں جماعت تک مفت فراہم کی جانیوالی 8کروڑ تنتالیس لاکھ نصابی کتب بر وقت متعلقہ حکام کے حوالے کر دی ہیں ترجمان کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کے لیے بورڈ نے پہلی اور آٹھویں جماعت کی ایک کروڑ11لاکھ نصابی کتب قلیل عرصہ میں طبع کر کے تعلیمی سال کے آغاز پر شائع کر دیں۔ ان کتب کی مارکیٹ میں کوئی قلت نہیں ۔    ترجمان نے مزید کہا کہ پرائیوٹ پبلشرز نے ایک کروڑ 8لاکھ نصابی کتب تیار کرنا تھیں ۔ جن کی زیادہ تعداد مارکیٹ میں دستیاب ہے بقیہ کتب کی فراہمی کویقینی بنانے کیلیے بورڈ کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4