الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے186 یتامیٰ میں سکول بیگ، اسٹیشنری اور یونیفارم تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے186 یتامیٰ میں سکول بیگ، اسٹیشنری اور یونیفارم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن نے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت لاہور کے 186 یتامیٰ میں سکول بیگ، اسٹیشنری اور یونیفارم تقسیم کر دیے۔’’پڑھو۔۔آگے بڑھو‘‘ کے تحت یتامیٰ میں سکول کِٹ کی تقسیم کا مقصد یتامیٰ میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق اور شعور پیدا کرنا ہے۔ اِسی حوالے سے الخدمت لاہور کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت لاہور کے صدر انس واحدی اور سیکرٹری احسن ظہیر بٹ سمیت معززین علاقہ اور بچوں نے شرکت کی۔اِس موقع پر الخدمت لاہور کے صدر انس واحدی نے کہا کہ الخدمت کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت لاہور کے 186 یتیم بچوں کو تعلیم ، خوراک اور صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی فراہم کر رہی ہے۔          جس کا مقصد یتامیٰ کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اور اُنہیں ملک و قوم کی ترقی میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کِٹ کی تقسیم یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہوگی۔