نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سردار عبدالمنان خلجی کی پہلی برسی منائی گئی

نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام سردار عبدالمنان خلجی کی پہلی برسی منائی گئی

  



 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن سردار عبدالمنان خلجی کی پہلی برسی کے سلسلے میں مرحوم کے ایصال ثواب و بلندئ درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔سردار عبدالمنان خلجی تحریک پاکستان کے معروف کارکن حاجی مولا داد خان مرحوم کے بیٹے تھے۔ آپ نے 1946-47ء کے دوران جدوجہد آزادئ پاکستان میں طالب علم کی حیثیت سے بے شمار خدمات انجام دیں۔ جدوجہد آزادی کے کارکنوں اور خاص طور پر لاہور اور پنجاب کے عوام کے ساتھ مل کر آپ لاہور واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ والا کے قصور بارڈر سے کٹی ہوئی نعشوں کی تجہیز و تکفین میں تندہی سے کام کرتے رہے۔ بعد میں بلوچستان پہنچے تو وہاں بے سروسامانی میں قافلے ہجرت کرکے بلوچستان کی طرف آ رہے تھے۔ آپ ان کیلئے بھی میڈیکل کیمپ، رہائش اور خوراک کیلئے انتظامات میں مصروف عمل رہے اور یہ سلسلہ ان کی بحالی تک جاری رہا۔ آپ نے قاضی محمد عیسیٰ خان مرحوم، سردار عبدالرب نشتر مرحوم کی قیادت میں کام کیا۔ ان عظیم رہنماؤں کی آپ کو مکمل سرپرستی اور محبت حاصل تھی۔   سردار عبدالمنان خلجی کو تحریک پاکستان کے دوران بے لوث اور پرخلوص خدمات پر تعریفی اسناد اور 1999ء میں تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...