جہیز خریدنے جانیوالی مغوی خاتون تاحال بازیاب نہ ہوسکی

جہیز خریدنے جانیوالی مغوی خاتون تاحال بازیاب نہ ہوسکی

  



 لاہور(نامہ نگار)بچیوں کی شادی کے لئے جہیز خریدنے کے لئے پرانی انارکلی آنے والی ملتان روڈ کی خاتون کو اغوا کرلیا گیا،45 روز سے پولیس کے برآمد نہ کرنے پر مغوی خاتون کا شوہر8بچوں سمیت انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشن سیشن جج مظہرسلیم کی عدالت میں ملتان روڈ کے رہائشی ذوالفقاراپنے 8بچوں کے ساتھ عدالت میں بیوی ریحانہ کے حصول کے لیے پیش ہوا،درخواست گزار نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی دو بچیوں کی شادی تھی جس کے لئے وہ اپنی بیوی ریحانہ اور بچیوں کے ساتھ پرانی انارکلی آیا تاکہ بچیوں کے جہیز کے لیے سامان خرید سکے ،وہ پرانی انارکلی میں بیوی اور بچوں کو کھڑا کرکے خود مقامی مسجد میں گیا ،واپس آیا تو بچیوں نے بتایا کہ نذیر نامی شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں آیا اور والدہ کو اٹھا کر لے گیا، بعدازاں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن 46روز گزر چکے ہیں مگر ابتک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اس کی بیوی بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔   ، عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تفتیشی افسر سے 27اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...