2قیدیوں کو بری کرنے کے حکم پر وارنٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوادیئے گئے
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے سزائے موت اور عمرقید کے 2قیدیوں کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بری کرنے کے حکم پر نواز اور نسیم کو بری کرنے کے وارنٹ کوٹ لکھپت جیل بھجوادیئے ہیں۔سزائے موت کے قیدی محمد نواز کو 2005ء میں ایڈیشنل سیشن جج جہاندارخان نے قتل کیس میں سزائے موت کی سزا دی تھی ،ملزم ریس کورس کا رہنے والا تھا اس نے لاہور ہائی کورٹ اپیل کی جو خارج ہوگئی بعد میں سپریم کورٹ اپیل دائر ہوئی جہاں سے اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے بری کرنے کے حکم پر سیشن جج لاہور نے نسیم کی بری کرنے کے وارنٹ جیل بھجوادیئے ہیں ،علا وہ ازیں سیشن جج لاہور نے سیشن کورٹ سے 2007میں عمر قیدکی سزا پانے والے ملزم محمد نواز کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ کے ختم کرنے پر اس کی بھی رہائی کی روبکار جاری کردی ،ملزم کو ایڈیشنل سیشن جج اعجاز بٹ نے سزا سنائی تھی اس کے خلاف تھانہ برکی پولیس نے قتل کا چالان پیش کیا تھا۔