سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کل ہوگی

سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کل ہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار کی عدالت میں سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کل 27اپریل کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر فاضل جج نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے اورکیس اسلام آباد ٹرانسفر کرنے سمیت حاضری سے مستقل مستثنی قرار دیئے جانے کی درخواستیں دائر ہونے پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کررکھا ہے ،سیشن جج کی عدالت میں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی طرف سے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی جاری ہے جس میں عدالت میں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر) ریاض کیانی کی طرف سے سابق ایڈیشنل سیکرٹری محمد افضل خان کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ افضل خان نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان پر مختلف الزامات لگائے ، اوران کی کردارکشی کی جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔   ،غلط بیانی کرنے پر ان کے خلاف ہتھک عزت کے تحت کارروائی کی جائے جس پرعدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے محمد افضل کو فرد جرم کے لئے طلب کیا تھاجبکہ پچھلی سماعت پرمحمد افضل نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کیس کو اسلام آباد بھجوانے کی استدعا کی تھی جبکہ عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیا کہ ان کی حاضری کو بھی مستقل مستثنی قرار دیا جائے جس پر عدالت نے دونوں درخواستوں پر بحث کے لئے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4