موبائل فون سپرداری پر نہ دینے پر اے ایس آئی ظفرکے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

موبائل فون سپرداری پر نہ دینے پر اے ایس آئی ظفرکے خلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت کے حکم کے باوجود موبائل فون سپرداری پر نہ دینے پر اے ایس آئی ظفرکے خلاف 155-Cکے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزاراعجاز نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایک مقدمہ تھانہ لٹن روڈ کے اے ایس آئی ظفرکو فاضل عدالت نے حکم دیا تھا کہ سائل کوموبائل فون دیا جائے لیکن مذکورہ اے ایس آئی نے موبائل فون دینے سے انکار کردیا تھا ،دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم عدولی پر اے ایس آئی ظفر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔  جس پر عدالت نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر اے ایس آئی ظفر کے خلاف پولیس آرڈر2002کے تحت مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔