منہ بولے بیٹے کے کیس کی سماعت کل

منہ بولے بیٹے کے کیس کی سماعت کل

  



لاہور(نامہ نگار)ساڑھے 8لاکھ روپے گھر سے چو ری کرنے کے مقدمہ میں ملوث منہ بولے بیٹے کے کیس کی سماعت کل 27اپریل کو ہوگی ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد نسیم انصاری نے تھانہ گلبرک کے تفتیشی افسر سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔عدالت میں ملزم لیاقت کی جانب سے چوری کے مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی تو مقدمہ مدعی درخواست گزار معمر خاتون ملزم کی ضمانت خارج کروانے عدالت پہنچ گئی تھی ۔ درخواست گزار گاہو بی بی نے وکیل سلیم بھٹی کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملز م لیاقت کو سائلہ نے منہ بولا بیٹا بنا کر گھر میں رکھا ، اس نے اس کی غیر موجودگی میں ندیم نامی شخص کی ایماء پر گھر سے ساڑھے 8لاکھ روپے چوری کرلئے۔    جس پر اس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے جس پر عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4