جی ایم پی ٹی سی ایل اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ پرمقدمہ کی سماعت کل ہو گی

جی ایم پی ٹی سی ایل اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ پرمقدمہ کی سماعت کل ہو گی

  



 لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ کے جج عظیم اختر کی عدالت میں دائر دعوے کے کیس کی سماعت کل 27اپریل کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل (لاہور) اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ کو عدالتی حکم عدولی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کررکھا ہے ۔ عدالت میں درخواست گزار غلام مجتبی اور منیر احمد نے 20اپریل کو دائر کئے جانے والے دو الگ الگ دعوؤں میں اپنے وکیل مدثر چودھری کی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے انہیں ساڑھے 11ہزار روپے کا بل بجھوایا گیا جو کہ درست نہیں تھا جس پر سائل نے شکایت کی اور بل ادا نہیں کیا جس کے بعد انہوں نے سائل کا کنکشن منقطع کردیا جس پر اس نے مقامی عدالت میں پی ٹی سی ایل لاہو کے مینجر عبدالوحید اور بزنس مینجر مومن پورہ برانچ کے خلاف دعوی دائر کردیا اور فاضل جج نے کنکشن بحال کرنے کا حکم دے دیا لیکن مذکورہ افراد نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر عدالت نے عدالتی حکم عدولی کرنے پر دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4