این جی او ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،راحیلہ خادم

این جی او ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،راحیلہ خادم

  



 لاہور( لیڈی رپورٹر) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ دانشور این جی او ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ،دنیا کے کسی بھی مذہب میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام حرام ہے ان دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ،کراچی میں ٹارگٹ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،وہ گزشتہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کررہی تھی ،راحیلہ خادم حسین نے مزید کہا سبین محمود کی پاکستان کیلئے جو خدمات ہیں ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا بے گناہ اور سماجی رہنما کا قتل ٹارگٹ کلنگ کی گھناؤنی مثال ہے اس واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی ،انہوں نے مزید کہا سندھ حکومت سبین محمود کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور ان کوسخت سے سخت سزا دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4