چڑیا گھر، ایپکا کے الیکشن ، اختر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب
لاہور( خبرنگار) چڑیا گھر لاہور کے سرکاری ملازمین ایپکا کے سالانہ الیکشن 2015ء میں اختر گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب، ہو گیا جبکہ رائے محمد اقبال گروپ کامیابی حاصل نہ کر سکا۔ اس موقع پر ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد نے چڑیا گھر لاہور میں ایپکا کے نئے نمائندوں کا اعلان کیا اور انہیں مبارکباد دی ہے۔