فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کردار ادا کریں،ریاض حسین

فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کردار ادا کریں،ریاض ...

  



 لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم حکمران امریکہ نہیں اللہ سے ڈریں ۔ایران اور سعودی عرب کی وجہ سے عالم اسلام تقسیم کا شکار ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد نا گزیر ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں ۔ ایران اور سعودی عرب اپنی اپنی پر اکسی وارز بند کر دیں تو امت مسلمہ متحد ہو جائے گی ۔فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر کے سنجیدہ علماء کرام کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت ضلع لاہور کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ سیاسی فرقہ واریت مذہبی فرقہ واریت سے زیادہ خطرناک ہے۔ سیاسی لیڈر قوم کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کررہے ہیں ۔ نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔نظریات کا مقابلہ طاقت کے بجائے نظریات سے کرنے کی روش اپنانا ہو گی ۔     تمام مکاتب فکر ’’زندہ رہو اور زندہ رہنے دو‘‘ کی پالیسی اپنائیں ۔ انتہا پسندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4