خواجہ معین الدین چشتی نے ہزاروں غیر مسلموں کو کلمہ حق پڑھایا، شہر یار سلطان

خواجہ معین الدین چشتی نے ہزاروں غیر مسلموں کو کلمہ حق پڑھایا، شہر یار سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبر نگار خصوصی)خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے نہ صرف اپنوں کو بلکہ غیروں کو بھی نوازا،مسلمانوں کو صرف ان سے عقیدت نہیں ان کے علم سے بھی فیض یاب ہونا چاہیے۔خواجہ معین الدین چشتی نے بڑھ چڑھ کر اسلام کی تبلیغ کی اور ہزاروں غیر مسلموں کو کلمہ حق پڑھایا۔ چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف شہر یار سلطان نے کہا کہ معین الدین چشتی اجمیری نے اپنوں اور غیروں تمام کو نواز ۔خواجہ غلام قطب الدین آفریدی نے کہا کہ ہر مذہب کا پیروکار اپنے اپنے مذہب کیمطابق خدا کو تلاش کرتا ہے خواجہ غریب نواز کی تعلیمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گے۔   ڈاکٹر اسحاق قریشی نے کہا خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے مکمل علم حاصل کرنے کے بعد 52سال کی عمر میں دین کی تبلیغ شروع کی ۔صرف عقیدت ہی نہیں ان کے علم سے بھی فیص یاب ہونا چاہیے ۔انسانیت کو جب بھی عروج ملا صوفیا کے قدموں سے ملا ہے۔40سال تک اجمیر شریف میں گزارا مقیم رہے محکمہ اوقاف کو ان کی زندگی پر روشنی ڈالنی چاہیے۔ڈائریکٹر بابا فرید پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ(بھارت) پروفیسر ناشر نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو بزرگوں کے توسط سے ایک دوسرے کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے چاہیں۔داتا گنج بخش اور معین الدین چشتی اجمیری کے مزاروں کے درمیان830کلومیٹر کا فاصلہ ہے ۔دور قدیم کی سفری سہولیات نہ ہونے کے باوجود خواجہ معین الدین چشتی اجمیر کا طویل سفر اسلام سے والہانہ محبت کی صورت میں طے کیا۔ڈاکٹر سید سلطان شاہ نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ملتان سے دلی کے راستے اجمیر شریف پہنچے اور دلی سے اجمیر شریف تک 700غیر مسلموں کو کلمہ حق پڑھایا۔93سال کی عمر پائی اور طویل عرصہ تبلیغ کی۔ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ معین الدین چشتی اجمیری نے بے شمار لوگوں کو مسلمان کیا ۔علامہ اقبال نے برصغیر کو تاریک سرزمین قرار دیا ۔معین الدین چشتی اجمیری نے اس سرزمین میں اسلام کی روشنی پھیلائی۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب طاہر رضا بخاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں راجہ رشید محمود،ڈاکٹرعصمت اللہ زاہد،محمد رمضان سیالوی ،قاری صداقت علی شاہ اورسرور حسین نقشبند ی نے شرکت کی۔