امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید کا نیپال میں زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار

امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید کا نیپال میں زلزلہ سے جانی ومالی نقصان پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے نیپال میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امدادی سرگرمیوں کیلئے تیاررہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ ہم سری لنکا ، انڈونیشیا، مالدیپ ودیگر ملکوں میں متاثرین کی مدد کر چکے ہیں۔ نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے بھی ہم سفارتی سطح پر رابطے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہیں۔ایسے حالات میں متاثرین کی مدد کرنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ جماعۃالدعوۃ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -