یوم مئی کی تقریبات انتہائی جوش و جذبے سے منائی جائینگی،منظور وٹو

یوم مئی کی تقریبات انتہائی جوش و جذبے سے منائی جائینگی،منظور وٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے مزدوروں،ٹریڈ یونیینز، کسانوں اور مختلف محکموں کی نمائندہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسکے بعد انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی یوم مئی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ایک بڑی ریلی ریلوے سٹیشن لاہور سے نکالے گی جو پریس کلب لاہور میں جا کر ختم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکریٹریٹ سے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر پارٹی کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ مقامی پارٹی قیادت سیمینار اور جلسے جلوس نکال کر یوم مئی کی تقریبات منعقد کریں۔ میاں منظور احمد وٹو نے سیکریٹری جنرل تنویر اشرف کائرہ ، عبدالقادر شاہین اور سہیل ملک کو ذمہ داری سونپی کہ وہ آج کے اجلاس کے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ یوم مئی کی تقریبات اسی جوش و جذبے سے منائی جائیں گی جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں منائی جاتی تھیں۔جن لوگوں نے اجلاس میں شرکت کی ان میں احتشام الحق، سید خالد بخاری، اشرف خان، انیسہ بانو، سلیم مغل، ولایت فاروقی، قیصر مصطفی خان، صابر ذکی، صدیق بیگ، رائے شاہ جہاں بھٹی، علامہ یوسف اعوان، آصف خان، افنان بٹ، عا بد صدیقی اور کیانی بھی شامل تھے۔ وٹو

مزید :

صفحہ آخر -