بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 46سال قید

بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 46سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 46سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ شریک ملزم کو شک کی بناء پربری کردیا ،انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ پولیس نے ملزم عظیم بیگ اور اس کے ساتھی سلطان بٹ کے خلاف اپنی بیوی نورین اور بیٹی اسماء کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں چالان پیش کیا،گزشتہ روز عظیم بیگ پر جرم ثابت ہونے پر اسے 46سال قید اور 20لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے ،عدالت نے کیس میں نامزد دوسرے ملزم سلطان بٹ کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق مذکورہ ملزموں پر الزام تھا کہ 19نومبر 2014کو عظیم بیگ کااپنی بیوی نورین کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس نے غصے میں آ کر تیزاب کی بوتل نورین پر انڈیل دی تھی اور اس کی بیٹی اسما بچانے کیلئے آگے بڑھی تو عظیم بیگ نے اس پربھی تیزاب پھینک دیا تھا جس کے باعث دونوں خواتین بری طرح جھلس گئی تھیں۔ تیزاب کیس

مزید :

صفحہ آخر -