مالی سال 2015کے ایگری کلچر ٹیکس کی ریکوری یقینی بنائیں

مالی سال 2015کے ایگری کلچر ٹیکس کی ریکوری یقینی بنائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (عامر بٹ سے)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسز پنجاب نے ایگری کلچر ٹیکس کی ریکوری کی مد میں مطلوبہ ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے 35اضلاع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو تحریری طور پر حتمی وارننگ دے دی،مالی سال 2015کے آخر تک ایگری کلچر ٹیکس کا ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر ز کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ،گزشتہ دنوں روزنامہ پاکستان میں لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کی پہلے چار ماہ کی کارکردگی اور مالی سال 2015کے لئے ایگری کلچر ٹیکس کی مد میں دیئے جانے والے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی جس کے بعد بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران حرکت میں آگئے ،بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسز پنجاب ساجد یوسفانی نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے 35اضلاع میں تعینات ڈی سی اوز اور ڈسٹرکٹ کلکٹرز کو ایک تحریری آڈر نمبر16-04-15 کے ذریعے ہدائت جاری کی کہ و ہ اپنے ماتحت کام کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر ز کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں ،اور مالی سال 2015کے ایگری کلچر ٹیکس کی مد میں ہونے والی ریکوری کو یقینی بنائیں ،بور ڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکسز پنجاب ساجد یوسفانی نے ایگری کلچر ٹیکس کی مد میں ہونے والی ریکوری میں ناقص کارکردگی دکھانے والے لاہور کے علاوہ پنجاب کے 35اضلاع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ز کو حتمی وارننگ جاری کردی ہے ، رواں سال 2015میں ایگری کلچر ٹیکس ریکوری کی مد میں دیئے جانے والے 100فیصد کے ٹارگٹ میں ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ز جن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار چودھری ارشد ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راؤ افتخار، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبداللہ نیر اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ علی شہزادنے ریکوری کی بنیاد پر پنجاب کے اضلاع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ز سے نمایاں سبقت حاصل کرنے کے ساتھ پہلے چار ماہ میں ہی 100فیصد ٹارگٹ سے بھی زائد ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروا کر پنجاب کے دیگر اضلاع کی حدود میں آنے والی تحصیلوں میں نمایاں اور بہتر کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ،جس کی مثال پورے پنجاب میں دی جارہی ہے۔ ممبر ٹیکسز پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -