شادی تقریبات کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے،میاں الیاس

شادی تقریبات کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے،میاں الیاس

  



لاہور ( اسد اقبال )پاکستان میر ج ہال اونرز ایسو سی ایشن نے پنجاب حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ موسم گرما کی شدت اور شہر میں ٹر یفک کے بے ہنگم پن کی وجہ سے شادی کی تقریبات کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر کے اختتامی وقت 11بجے شب کیا جائے کیو نکہ اس اقدام سے نہ صرف کیٹر نگ سے وابستہ لاکھوں خاندان مستفید ہو نگے بلکہ شہری بھی ریلیف سے ہمکنار ہو نگے۔ علاوہ ازیں ون ڈش پر عملدرآمد کروانے میں میرج ہالز اونرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ا ن خیالا ت کا اظہار پاکستان میر ج ہال اونرز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر میاں الیاس نے پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ میاں الیاس کا کہنا تھا کہ مو سم گر ما کی آمد کے ساتھ ہی سورج کے طلوع و آفتاب میں فرق پڑ جاتا ہے اور سر شام ہی وقت بڑھ جانے سے رات کی تقر یبات پر منفی اثرات مر تب ہو جاتے ہیں جس سے نہ صرف شہری بلکہ کیٹر نگ سے وابستہ افراد کو بھی مسائل کا سامنا ہو تا ہے کیو نکہ حکو مت کے اعلان کر دہ مقررہ وقت پر تقریبات ختم کر ناضروری ہو تا ہے جس میں تاخیر پر قانونی چارہ جو ئی بھگتنا پڑتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوامی شعور بھی بیدار ہو چکا ہے جو حکومت کے اس قانو نی نکات پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ تقریبات

مزید : صفحہ آخر


loading...