پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،رانا اقبال خان

پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،رانا اقبال خان

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب کے قائم مقام گورنر رانا محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے سمیت پوری دنیا میں قیام امن کے لئے پر عزم ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت،اور عوام متحد ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان، افغانستان، بھارت اور سری لنکاکی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔قائم مقام گورنر نے کہا کہ بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ڈیف کرکٹ ٹیموں کے دورے سے عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام جائے گا ۔گورنر نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ رانا اقبال

مزید : صفحہ آخر