کنٹونمنٹ بورڈذکے بلد یاتی انتخابات عوامی ریفر نڈم ہے ،محمود الرشید

کنٹونمنٹ بورڈذکے بلد یاتی انتخابات عوامی ریفر نڈم ہے ،محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈذکے بلد یاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی کا میابی حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفر نڈم ہے اور پنجاب میں ہونیوالے دیگر بلدیاتی انتخابات میں بھی (ن) لیگ کا بوریا بستر گول ہو جا ئیگا ‘ بد ترین مہنگائی اور بجلی کی بد تر ین لو ڈشیڈنگ میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محموالر شید نے کہا کہ حکومتیں تو ہمیشہ اپنی کامیاب پالیسیوں کے چرچے کرتی ہیں لیکن عوام الناس کے پاس حکومتی کارکردگی کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے اور وہ اشیائے صرف کی قیمتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے (ن) لیگ اقتدار میں آئی ہے عوام بجلی ‘پانی ، گیس اوردو وقت کی ر وٹی کوتر س رہے ہیں مگر حکمران سب اچھا کے نعر ے لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کنٹو نمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی عوام کا ہم پر اعتماد ہے اور (ن) لیگ کے خلاف عوامی ریفر نڈم ہے (ن) لیگ نے جھو ٹ لولنے کے ریکارڈز تو قائم کیے ہیں مگر اپنا اعتما د عوام میں کھو چکی ہے اس لیے حکمرانو ں کو اقتد ار چھو ڑ دینا چاہیے اس لیے حکمرانوں کو اب عزت سے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ۔ محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -