محکمہ لیبر سے پیمائش کے اوزان چیک کرنے کا اختیار واپس

محکمہ لیبر سے پیمائش کے اوزان چیک کرنے کا اختیار واپس

  



 لاہور(لیاقت کھرل) محکمہ لیبر سے پیمائش کے اوزان چیک کرنے کا اختیار واپس لے کر محکمہ انڈسٹریز کے حوالے کر دیا گیا، سالانہ ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکامی پر محکمہ لیبر کے افسران اور اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ کر رہ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ لیبر سے اپیمائش کے اوزان کی چیکنگ کے اختیارات واپس لے کر محکمہ انڈسٹریز کے سپرد کر دئیے گئے جس سے جہاں مارکیٹوں، بازاروں اور پٹرول پمپوں پر ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اس صورتحال پر محکمہ لیبر کے افسروں نے چیف سیکرٹری پنجاب سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس میں محکمہ لیبر کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ پیمائش کے اوزان کی چیکنگ کے اختیارات واپس لینے سے محکمہ لیبر کی کارکردگی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے اور شائد وزیر اعلیٰ پنجاب کو غلط رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس کے بعدپیمائش کے اوزان کی چیکنگ کے اختیارات واپس لیے گئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ اس فیصلہ کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیں تاکہ مارکیٹوں ، بازاروں اور پٹرول پمپوں پر چیکنگ کا نظام متاثر نہ ہو۔ پیمائش کے اوزان

مزید : صفحہ آخر


loading...