گندم خریداری ،وزیر اعلیٰ کاصوبائی وزراء ،پارلیمانی سیکریٹریز کو دوروں کا حکم

گندم خریداری ،وزیر اعلیٰ کاصوبائی وزراء ،پارلیمانی سیکریٹریز کو دوروں کا ...

  



 لاہور(جاوید اقبال)وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ بھر میں گندم کی خریداری ،بار دانہ کی تقسیم ،سبزیوں اور آئل کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لیے صوبائی وزراء ،پارلیمانی سیکریٹریز کو طوفانی دورے کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔جس کے لیے وزراء اور سینئر پارلیمانی سیکریٹریز کو ڈسٹرکٹ تقسیم کر دیئے گئے ہیں جس کا وزیر اعلیٰ کے حکم پر چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے باقاعد ہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جس کے تحت 16صوبائی وزراء اور 3سینئر پارلیمانی سیکریٹریز کو اضلاع تقسیم کر دیئے گئے ہیں ان کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے الاٹ کیئے گئے اضلاع میں فوری طور پر طوفانی دورے کریں جس کے لیے ہر وزیر اور سینئر پارلیمانی سیکریٹری کو ہر ضلع میں ایک کیمپ آفس دیا گیا ہے اور کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہے۔چیف سیکریٹری کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹی رانا محمد ارشد کو ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں گندم کی خریداری ،بار دانہ کی تقسیم ،سبزیوں ،گھی اور آئل کی قیمتوں کی فی الفور مانیٹرنگ شروع کریں اور اس سلسلے میں ضلع گوجرانوالہ کا طوفانی دورہ کریں ۔اس طرح پارلیمانی سیکریٹری نواب زادہ حیدر مہندی کو سرگودھا اور خوشاب کے اضلاع کی مانیٹرنگ کا کام سنپا گیا ہے ۔جبکہ دیگر وزراء کو بھی مختلف دسٹرکٹس کی مانیٹرنگ سونپ دی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ،سیکریٹری قانون ،آئی جی پنجاب ،سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ ،آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وزراء کی مکمل معاونت کریں اور ان کے دوروں کو کامیاب بنائیں ۔اس حوالے سے روزنامہ "پاکستان "سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پارلیمانی سیکریٹری محمد ارشد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔عوام اور کسانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ گندم خریداری

مزید : صفحہ آخر


loading...