حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کا فرض ہے ‘ دشمن نفرت پیدا کر کے ہمارے اتحادیوں کو توڑنا چاہتا ہے ‘ امام کعبہ

حرمین شریفین کی حفاظت مسلم امہ کا فرض ہے ‘ دشمن نفرت پیدا کر کے ہمارے ...

  



 لاہور( نمائندہ خصوصی) امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی نے جامع مسجد منصورہ میں نماز فجر کی امامت کی۔ امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی جب سعودی سفیر کے ہمراہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا ۔ہزاروں مرد و خواتین نے نماز میں شرکت کی ۔ الشیخ خالد الغامدی نے نماز کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرکے ہمارے اتحاد اور یکجہتی کو توڑنا چاہتا ہے ،ہمیں دشمن کی افواہوں پر کان نہیں دھرنے چاہئیں۔ دشمن کی ان چالوں سے ہوشیار رہتے ہوئے ہمیں باہمی محبت ،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیناچاہیے ۔دنیا میں بسنے والے مسلمان ایک امت ہیں ،ہمارا خدا ،نبی ،قرآن ،ایمان عقیدہ اور جنت ایک ہے ،جب تک ہم متحد رہیں گے دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔سعودی عوام پاکستان اور پاکستانی عوام سے محبت رکھتے ہیں ،ہمیں حکومت پاکستان اور پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے ،حرمین الشریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،سب مسلمان ایک دوسرے کے بھائی اور دست و بازو ہیں۔سید مودودیؒ نے احیائے دین کی ایک تحریک کو منظم کرکے امت پر بڑا احسان کیا ہے ،آج نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں سید مودودی ؒ کے لٹریچر سے استفادہ کرنے والے ان کے عقیدت مندموجود ہیں ،میں نے خود سید مودودی ؒ کی کتابوں کو پڑھا ہے ۔سعودی عرب میں ایک مرکزی شاہراہ کا نام بھی سید مودودی ؒ کے نام پرر کھاگیا ہے ،سعودی عوام سید مودودی ؒ سے بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال پرحرم کعبہ اور حرم نبوی میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ منصورہ کا مطلب اسلام کی ایک ایسی جماعت ہے جس کو نصرت دی گئی ہے ۔جماعت اسلامی کے موجودہ امیر سراج الحق عالم اسلام کی ایک متحرک شخصیت ہیں جن کے دل میں اسلام اور مسلمانوں کیلئے بے پناہ محبت ہے اور مجھے یقین ہے کہ غلبہ دین کیلئے ان کی کوششیں رنگ لائیں گی ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق،نائب امیر میاں محمد اسلم ،لیاقت بلوچ ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور عبدالغفار عزیز نے جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کااستقبال کیا انہیں خوش آمدید اور مرحبا کہا ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہیں اور امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کے ذریعہ اپنے سعودی بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں اگر کسی نے سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تواہل پاکستان اس کے مقابلے کیلئے اٹھ کھڑے ہونگے ،ہمارا جینا مرنا سعودی عرب کے ساتھ ہے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہماری محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے ۔دوسری طرف امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں جامعہ اشرفیہ لاہورمیں تقریب منعقد ہوئی سعودی عرب کے نائب سفیر بدر العتیبی ’ مکتب الدعوۃ الارشاد کے ڈ رائیکٹرمحمد بن سعد الدوسری اور قاری محمد حنیف جالندھری بھی ان کے ہمراہ تھے امام کعبہ الشیخ خالد الغامدی کے جامعہ اشرفیہ پہنچنے پر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ’ مولانا قاری ارشد عبید’حافظ اسعد عبید’ حافظ اجود عبید’پروفیسر مولانا محمد یوسف خان حافظ زبیر حسن’مولانا محمداکرم کاشمیری’ مولانا عبدالرحیم چترالی ‘ حافظ حماد حسن اشرفی’ مولانا اویس ارشد’ مولانا فہیم الحسن تھانوی’ مولانا احمد عمر’ مولانا سعد اسعد’ مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر اساتذہ و علماء نے زبردست والہانہ استقبال کیا اس موقعہ پر امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی نے سیرت ہال کا افتتاح کیا اورنماز ظہر کی امامت بھی کروائی جس میں خواتین سمیت بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقعہ پر امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی کو مولانا فضل الرحیم اشرفی نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی طرف سے شہادۃ العالمیہ کی اعزازی ڈگری پیش کی جبکہ شعبہ حفظ کی طرف سے حافظ اجود عبید نے بھی حفظ قرآن کی اعزازی سند اور شیلڈ پیش کی جس پر امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی نے انتہائی خوشی و مسرت سے قبول کیا ’ امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام آپس میں بھائی بھائی ہیں میں سعودی بھی ہوں اور پاکستانی بھی اور پاکستانی عوام سعودی بھی ہے اور پاکستان بھی ’ امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی نے جامعہ اشرفیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے پر جس والہانہ انداز میں میرا استقبال کیا گیا میں اس پر بہت خوش و مطمئن ہوں اور جامعہ اشرفیہ کی خدمات کا معترف ہوں اللہ تعالی اس کومزید ترقی عطا فرمائے امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی نے اس موقعہ پر رقت آمیز دعا کراتے ہوئے کہا کہ بخدا’ بخدا’ بخدامیں آپ لاگوں سے قلبی محبت کرتا ہوں اللہ تعالی ارض حرمین شریفین کی حفاظت فرمائے اور دونوں ملکوں کی عوام کو ہر قسم کے شروفتنہ اور حسد سے محفوظ فرمائے، تقریب سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے علماء و عوام اور حکومت سعودی عرب کے ساتھ ہیں اور ہمارے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہم حرمین شریفین کے تحفظ اور یمن کی صورت حال پر بہت فکر مندہیں ہم کسی بھی صورت حرمین شریفین کی سرزمین پر بیرونی مداخلت و قبضہ برداشت نہیں کریں گے حرمین کی حفاظت کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں اور اس کے لیے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ فضیلۃالشیخ خالد الغامدی ہمارے دلی جذبات کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور سعودی عوام و حکومت تک پہنچائے ، تقریب سے مولانا حافظ اسعد عبید اورمولانا محمد الیاس نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ حمایت ویکجہتی کا اظہارکیا تقریب میں سابق صدر جسٹس (ر) محمدرفیق تارڑ’ جسٹس (ر) خلیل الرحمن ’ روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شا می ’ صحافی نوید چودھری ‘ صحافی نجم ولی خاں‘حافظ طاہر محمود اشرفی ’ مولانا مشرف علی تھانوی ’ پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی’پیر سیف اللہ خالد’ مولانا محمد امجد خان’ حکیم عزیزالرحمن جگرانوی’ علامہ عبدالستار عاصم’ شیخ الحدیث مولانا محب النبی’ مولانا جمیل الرحمن اختر’ مولانا عبدالشکور حقانی’ مولانا حافظ عبدالودود شاہد’مولانا مفتی انیس احمد مظاہری ’ پروفیسر مفتی عبید الرحمن اور مولانا ڈاکٹر شاہد اویس سمیت بہت بڑی تعداد میں علماء ومشائخ نے شرکت کی ۔امام کعبہ نے بادشاہی مسجد میں نما زمغرب پڑھائی ہزاروں مرد و خواتین نے نماز میں شرکت کی اس موقع پر جذبات دیدنی تھے۔

مزید : صفحہ اول


loading...