آصف زرداری کا نیپال میں زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

آصف زرداری کا نیپال میں زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر سخت رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں جن کے پیارے زلزلے میں جاں بحق ہو گئے ہیں اور نیپال کی حکومت کے ساتھ اس کڑے وقت میں یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ زلزلے اور قدرتی آفات قدرت کے سامنے انسان کے بے بس ہونے کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -