سینئر کلرک ڈی جی ایکسائز آفس شادمان 10ہزار رپے رشوت لینے کے جرم میں گرفتار

سینئر کلرک ڈی جی ایکسائز آفس شادمان 10ہزار رپے رشوت لینے کے جرم میں گرفتار

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) سینئر کلرک ڈی جی ایکسائز آفس شادمان 10ہزار رپوے رشوت لینے کے جرم میں انٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مظہر حسین نے انٹی کرپشن کو درخواست دی کہ موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی کے ریکارڈ میں اس کی گاڑی نسان سنی کی جگہ سوزوکی مہران کا اندراج ہو گیا ہے جس کو درست کرنے کے لئے قیصر عباس سینئر کلرک ڈائریکٹر جنرل موٹر رجسٹرنگ اتھارٹی نے 10ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے جو کہ اسے 4ہزار روپے دے دیئے ہیں اور باقی 5ہزار کا تقاضا کر رہا ہے ۔ محکمہ انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر اعظم منہاس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ ریٹ کر کے کلرک قیصر عباس کو 5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...