کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ‘ مسلم لیگ ن68‘ تحریک انصاف 41‘ آزاد امیدوار 57نشستوں پر کامیاب

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ‘ مسلم لیگ ن68‘ تحریک انصاف 41‘ آزاد امیدوار ...

  



 لاہور،کراچی،پشاور،جہلم، اوکاڑہ،سیالکوٹ،نوشہرہ، ملتان،بہاولپور( نما ئند گا ن ، نیو ز ایجنسیا ں )ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطا بق مسلم لیگ (ن) کے 68 ،تحریک انصاف کے41 ، ایم کیو ایم کے19، پیپلز پارٹی کے7، جماعت اسلامی کے5 ،اے این پی کے 2 اور57 آزاد امید وار کا میا ب ہوئے،پنجاب میں مسلم لیگ ن 59،تحریک انصاف 26،جماعت اسلامی ایک اور آزاد امیدوار 28جبکہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن2،تحریک انصاف 11،جماعت اسلامی3 ،اے این پی 2،پیپلز پارٹی ایک اور آزاد امیدوار 13سیٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا، مسلم لیگ(ن)20سیٹوں میں سے 15سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر رہی، پاکستان تحریک 5سیٹیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔رات گئے ملنے والے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق والٹن بورڈ وارڈ نمبر 1سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار اشفاق احمد، والٹن بورڈ وارڈ نمبر2سے مسلم لیگ(ن) کے قاری محمد حنیف، والٹن بورڈ وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ ن والٹن بورڈ وارڈ نمبر4 سے مسلم لیگ(ن) کے فقیرحسین، والٹن بورڈ وارڈ نمبر5سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اکرم سوہل، والٹن بورڈ وارڈ نمبر6سے مسلم لیگ(ن)کے چوہدری سجاد ، والٹن بورڈ وارڈ نمبر7سے مسلم لیگ (ن) کے طاہر حمید، والٹن بورڈ وارڈ نمبر8سے مسلم لیگ ن ، والٹن بورڈ وارڈ نمبر9سے مسلم لیگ ن ، والٹن بورڈ وارڈ نمبر10سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خالد کامیاب رہے۔ جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر1سے مسلم لیگ (ن)کے شیخ شاہدعلی، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر2سے مسلم لیگ (ن)کے عباد قریشی، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر3 سے پی ٹی آئی کے استاد رشید، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر4سے پی ٹی آئی کے فیصل اعوان، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر5سے پی ٹی آئی کے راجہ شہزاد، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر6 سے پی ٹی آئی کے تیمور احمد، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر7سے مسلم لیگ ن ، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر8سے مسلم لیگ ن ، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر9سے مسلم لیگ(ن) کے نعیم شہراد بھٹی، کنٹونمنٹ بورڈ وارڈنمبر10سے مسلم لیگ (ن) کے رانا محمدجعفر کامیاب قرار پائے ہیں۔راولپنڈی اور چکلالہ کی 20 نشستوں میں سے 19 جیت کر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے۔ پشاور کی پانچ سیٹوں میں سے تحریک انصاف نے 2 جبکہ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے ایک، ایک سیٹ جیتی۔ مردان کی دو سیٹوں میں سے اے این پی اور آزاد امیدوار نے ایک، ایک سیٹ جیتی۔ کھاریاں میں تحریک انصاف نے ایک اور آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیتی۔ سیالکوٹ میں مسلم لیگ (ن) نے 4 اور تحریک انصاف نے ایک سیٹ جیتی۔ ٹیکسلا کی دونوں نشتیں تحریک انصاف نے جیتی ہیں۔ منگلا کی دو نشتوں میں سے مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدوار نے ایک، ایک سیٹ جیتی۔ مری کی دو نشستوں میں سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ شور کوٹ میں تمام پانچوں سیٹیں آزاد امیدواروں نے جیتیں۔ حیدر آباد کی دس نشتوں میں سے ایم کیو ایم نے 4 اور پیپلز پارٹی نے 2 سیٹیں جیتی ہیں جبکہ کراچی کے علاقے منوڑہ کی دو نشستوں سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ادھر چیراٹ سے بھی دونوں آزاد امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ کوہاٹ کی 3 نشستوں میں سے 2 آزاد اور 1 پر تحریک انصاف کامیاب ہوئی۔ ایبٹ آباد کی 5 نشستوں میں سے 1 تحریک انصاف اور 1 پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ ملتان میں آزاد امیدواروں نے 4، مسلم لیگ (ن) 3 اور تحریک انصاف نے 3 نشتیں جیتیں۔ جہلم کی 2 نشستوں پر (ن) لیگ نے کا میا ب۔ لورالائی اور پنوں عاقل کی چاروں نشستوں سے آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔. کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ کچھ شہروں میں الیکشن کمیشن اور پولنگ ایجنٹس کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث پولنگ تھوڑی تاخیر سے شروع ہوئی۔ ووٹنگ کے لئے 1 ہزار 225 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے جن میں سے 130 کو انتہائی حساس اور 310 کو حساس قرار دیا گیا۔ 199 وارڈز میں 11 سو 51 امیدوار مدمقابل تھے۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے الیکشن میں 610 ازاد امیدوار جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے 541 امیدواروں نے الیکشن لڑا۔ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 137 امیدوار میدان میں اتارے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 128 امیدوار انتخابی عمل میں شریک ہوئے۔ ان انتخابات میں 14 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں پی ٹی آئی کے تین، ایم کیو ایم کے دو اور (ن) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے جبکہ آٹھ آزاد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ جہلم سے حاجی محمد طاہرکے مطا بق کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور منگلا کے الیکشن میں ن لیگ کامیاب ،آزاد اور پی ٹی آئی کے امیدوار ہار گئے ،رزلٹ کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی، مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ واجد محمود ،عمران بشیر وائیں اور محمد طارق نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور منگلا کی تین سیٹوں پر الیکشن ہوا ووٹنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ تک جاری رہی سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے پنجاب پولیس کے ساتھ پاک فوج کے دستوں نے فرائض انجام دیئے جہلم کی وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ واجد محمود نے 265ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل راجہ ثناء اللہ نے 185ووٹ حاصل کئے ،وارڈ نمبر 2سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عمران بشیر وائیں نے 387ووٹ لیے اور ان کے مد مقابل قاضی محمد طارق نے 297ووٹ لیے منگلا کی وارڈ نمبر 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد طارق نے 168ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار انوارالحق نے 89ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی یاد رہے کہ منگلا کی وارڈ نمبر 1سے مسلم لیگ ق کے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے تھے رزلٹ آنے کے بعد ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، پولیس نے بروقت کارروائی سے ناخوش گوار واقع پیش نہیں آنے دیا جیت کی خوشی میں ن لیگ کے سپورٹرز نے شاندار چوک ،چوک اہلحدیث ، مشین محلہ نمبر 3،گل افشاں کالونی میں ریلیاں نکالی اور مرکزی قائدین کے حق میں زبردست نعرے لگائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اوکاڑہ سے بیورو رپورٹ کے مطا بق کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ میں مجموعی طور پر پانچ وارڈوں میں 41امیدواروں کے مابین مقابلہ تھا۔تین وارڈز ضلع اوکاڑہ کی ریونیو حدود میں تھیں جبکہ دو وارڈز ضلع ساہیوال کی حدود میں تھیں۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1میں آزاد امیدوار چودھری اختر حمید286ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ،تحریک انصاف کی شازیہ احمد229ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔وارڈ نمبر 2میں آزاد امیدوار ملک ندیم انور668ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے امداد خسین474ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر3میں آزاد امیدوار راجہ اکرم662ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے راجہ محمد شریف640ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 4میں آزاد امیدوار مقبول احمد صابر1638ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے محمد اصغر انجم954 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر5میں آزاد امیدوار شہزاد شفیع2091ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ن لیگ کے یاسین بھٹہ968ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔سیالکوٹ سے بیورورپورٹ کے مطا بق کنٹونمنٹ بورڈ کی پانچ نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے چار امیدوار کامیاب جبکہ تحریک انصاف نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق وارڈ نمبر ایک سے مسلم لیگ ن کے امیدوار زاہد ندیم شمسی کامیاب ہوئے ۔وارڈ نمبر دو سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک وحید احمد کامیاب قرار پائے ۔وارڈ نمبر تین سے مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق احمد قادری کامیاب ہوئے ۔جبکہ وارڈ نمبر چار سے تحریک انصاف کے امیدوار سید احمد رضا کامیاب ہوگئے ۔وارڈ نمبر پانچ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عاطف منیر نے کامیابی حاصل کی ۔دن بھرپولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری رہا ۔پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے خاطر خواہ اور فول پروف انتظامات کئے گئے تھینوشہرہ سے بیورورپورٹ کے مطا بق نوشہرہ کینٹ الیکشن میں کامیاب قرار پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار شاہد حسن ایڈوکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے واجد قیوم، کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے سابق ممبر حاجی محمد شریف مرحوم کے بھائی آزاد امیدوار محمد اسماعیل خان، پاکستان تحریک انصاف کے فیاض خان جبکہ رسالپور کینٹ بورڈ سے عابد مشوانی اور جماعت اسلامی کے امیدوار سید ندیم شاہ مشوانی جبکہ چراٹ کینٹ بورڈ میں عوامی نیشنل پارٹی کے عامر حسین اور محمد فاروق بلامقابلہ منتخب تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ اور کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور انتظامیہ نے پرامن ماحول میں منصفانہ انتخابات منعقد کرانے کے سلسلے میں دن بھر تمام پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا آرمی اور پولیس کے جوانوں نے امن وامان کی بحالی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے تھے جس کی وجہ سے انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے نوشہرہ اور رسالپور کے کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام پولنگ سٹیشنوں میں زبردست گھما گھمی رہی نوشہرہ کینٹ بورڈ الیکشن میں کامیاب قرار پانے والوں میں وارڈ نمبر1سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فیاض محمد خان نے 433ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل امیدوار بخت باز خان نے 371ووٹ لئے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ وارڈ نمبر2میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار واجد قیوم نے 569اور ان کے مدمقابل امیدوار ذوالفقار عرف بابو نے 516ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ، وارڈ نمبر3میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار سید شاہد حسن شاہ ایڈوکیٹ نے 623اور ان کے مدمقابل حاجی محمد اشرف نے 550ووٹ حاصل کئے جبکہ وارڈ نمبر4میں آزاد امیدار محمد اسماعیل نے 527ووٹ اور ان کے مدمقابل زیارت گل نے 419ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح نوشہرہ کینٹ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1پر فیاض محمد خان، وارڈ نمبر2پر واجد قیوم، وارڈ نمبر2پر سید شاہد حسن شاہ ایڈوکیٹ اور وارڈ نمبر4پر آزاد محمد اسماعیل کامیاب امیدواران قرار پائے اسی طرح رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات بھی مکمل ہوگئے اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر1پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عابد مشوانی نے 1522ووٹ حاصل کئے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار طارق اقبال نے 886ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی وارڈ نمبر2پر جماعت اسلامی کے امیدوار سید ندیم مشوانی نے 240ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ابو مومن 129ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی وارڈ نمبر3پر آزاد امیدوار محمد اسلم نے 488ووٹ حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار اورنگزیب نے 484ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق عابد مشوانی سید ندیم شاہ مشوانی اور محمد اسلم کامیاب امیدواران قرار پائے چراٹ کنٹونمنٹ بورڈ میں وارڈ نمبر1اور 2پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواران بلترتیب عامر حسین اور محمد فاروق بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،ملتان،بہاولپور(سٹی رپورٹر، نامہ نگار، سٹاف رپورٹر، بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے مطابق ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی10نشستوں پر4آزاد امیدوار جبکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے3,3امیدوار کامیاب ،بہاولپور کی تینوں نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔ غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے وارڈ نمبر ایک میں 3امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہواجس میں مسلم لیگ (ن)کے رانا اشرف 594 کے ساتھ پہلے،پی ٹی آئی کے مہر غلام فرید303 کے ساتھ دوسرے جبکہ آزاد امیدوار عمران چاند 266ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 2سے آزاد امیدوار شیخ اسلم 162ووٹ لیکر پہلے، پی ٹی آئی کے مزمل حسن شاہ بخاری 121کے ساتھ دوسرے ،مسلم لیگ (ن)کے رانا خلیل 119کے ساتھ تیسرے جبکہ آزاد امیدوار جاوید مسیح 100ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 3میں مسلم لیگ (ن)کے چوہدری طارق نیازبلامقابلہ منتخب ہوئے۔وارڈ نمبر 4میں پی ٹی آئی کے سعید مونی 445ووٹ لیکر پہلے، مسلم لیگ (ن)کے عبدالحق 378کے ساتھ دوسرے، آزاد امیدوار ملک وقار305کے ساتھ تیسرے اور طاہر رضا 27ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔وارڈ نمبر 5سے مسلم لیگ (ن)کے چوہدری خالد اسد 275ووٹ حاصل کر کے پہلے، آزاد امید وار اختر فریدی99کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے کلب عابد 77ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔اسی طرح وارڈ نمبر 6سے پی ٹی آئی کے امید وار یعقوب شیرا 454ووٹوں کے ساتھ پہلے، پولنگ صبح 8بجے شروع ہو کر شام 5بجے تک جاری رہے ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈ کی 8سیٹوں پر 25امیدواروں میں مقابلہ رہا جبکہ 2سیٹوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے ملتا ن کے وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ (ن) کے رانا اشرف ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ، پی ٹی آئی کے مہر غلام فرید اور آزاد امیدوار عمران چاند کے درمیان مقابلہ ہو گا،وارڈ نمبر 2میںآزاد امیدوار شیخ اسلم نے159ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے سید مزل شاہ بخاری115اور مسلم لیگ (ن) کے راناخلیل نے 105ووٹ حاصل کئے،وارڈ نمبر 3میں مسلم لیگ (ن) کے طارق نیاز بلا مقابلہ منتخب ہو ئے ہیں، وارڈ نمبر 4میں پی ٹی آئی کے امیدوار سعید مو نی445 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عبد الحق نے 378ووٹ حاصل کئے،وارڈ نمبر 5میں پی ٹی آئی کے قلب عابد آزاد امیدواراختر رسول ا ور آزاد امیدوارخالد اسد کے درمیان مقابلہ ہو گا،وارڈ نمبر6میں مسلم لیگ (ن) کے ندیم نواز ، پی ٹی آئی کے یعقوب کھوکھر آزاد امیدوار دانیال کے درمیان مقابلہ ہو گا،وارڈ نمبر 7 میں آزاد امیدوار ہمایوں اکبر نے 390ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے حاجی فضل حسین چانڈیو، ،وارڈ نمبر 8میں آزاد امیدوارخورشید خان نے ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے سلیم ناصر، ا ور آزاد امیدوارچوہدری طارق کریم کے درمیان مقابلہ ہو گا،وارڈ نمبر 9میں پی ٹی آئی کے شیخ یسن ، آزاد امیدوارعرفان انصاری ا ور آزاد امیدوارشمشاد انصاری کے درمیان مقابلہ ہو گا،جبکہ وارڈ نمبر 10میں پی ٹی آئی کے ضیغم طیب بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ حتمی نتائج آج جاری کردیئے جائینگے۔ دریں اثناء کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پور کے الیکشن میں غیرحتمی رزلٹ کے مطابق وارڈ نمبر1 میں آزاد امیدوار ریحان بن جاوید جنکا انتخابی نشان فریج تھا 596 ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے امیدوار عمران کاشف عرف مانی نے 557 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شہاب ثاقب رحمانی 543 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبرپررہے وارڈ نمبر 1 میں کل 5927 ووٹرز تھے جبکہ اس وارڈ سے 4 امیدواروں نے حصہ لیاوارڈ نمبر2 سے آزاد امیدوار حاجی محبوب علی نے 1484 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ دوسری نمبرپر آزادامیدوار محمدصادق 896 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی پی پی پی کے محمدندیم نے 879 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبرپررہے وارڈ نمبر2 میں کل ووٹرز 7648 تھے جبکہ اس وارڈ سے کل 5 امیدوار میدان میں تھے وارڈ نمبر3سے آزاد امیدوار ماسٹر خان محمدنے 1288 ووٹ لیکر میدان مارلیا جبکہ دوسری نمبرپر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمدعلی رہے جنہوں نے 946 ووٹ حاصل کئے جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار محمدندیم تاج نے 574 ووٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی وارڈ نمبر3 میں کل ووٹرز کی تعداد5832 تھی جبکہ اس حلقہ سے 7 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا ۔کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پورکے وارڈ نمبر1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ریحان بن جاوید کو مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما طارق بشیرچیمہ اورمسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی سپورٹ حاصل تھی وارڈ نمبر3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار حاجی ملک محمدمحبوب کو جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی اسی طرح وارڈ نمبر2 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ماسٹر خان محمدکوبھی مسلم لیگ ق کے حمایت حاصل تھی۔

مزید : صفحہ اول