عمران سیاسی نا بالغ ہیں ،بدلے کی بجائے کا ر گردگی کی سیاست کریں ،سعد رفیق

عمران سیاسی نا بالغ ہیں ،بدلے کی بجائے کا ر گردگی کی سیاست کریں ،سعد رفیق

  



 لاہور ( اپنے نمائندے سے) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی نابالغ ہیں لہذا بدلوں کی سیاست چھوڑ کر کارکردگی کی سیاست کی طرف آئیں ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے الزامات کی سیاست سے سبق سیکھ لیا ہے اور ایک ریڈ لائن لگا دی ہے کہ کس حد تک جانا ہے۔ لاہور میں ڈیفنس والٹن کنٹونمٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی مقامی چھٹی نہ دینے کی وجہ سیاور وقت کا دورانیہ نہ بڑھانے کی وجہ سے ووٹ کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔ عمران خان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر اور کبھی کنٹینر سے اتر کر جمہوریت پر حملے کرتے رہتے ہیں جبکہ ہمارا پونے دو سال سے ٹرائل چل رہا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ آج ہم بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزراء کی انتخابی مہم پر پابندی لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ پابندی تو یہ لگانی چاہیئے تھی کہ وزراء کو فنڈز سمیت سرکاری وسائل نہ استعمال کرنے دئیے جاتے۔ سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر


loading...