پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری خوش آئندہ ہے،نیو یارک ٹائمز

پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری خوش آئندہ ہے،نیو یارک ٹائمز

  



 نیو یارک(آئی این پی)امریکی اخبار ‘‘نیو یارک ٹائمز ‘‘نے چین کی جانب سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امریکہ اور چین دونوں پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں ‘چین ترقیاتی پروگرام کے ذریعے اپنا ہدف بڑھا لیتا ہے تو اس سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا‘اخبار نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا ہے کہ پاکستان میں پائی جانے والی بدعنوانی کے باعث سمجھوتوں پر عملدرآمدمشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔اخبار کے مطابق معاہدوں سے ایشیاء میں امریکہ کو نظر انداز کر کے چین کی جگہ بننے کا کوئی امکان نہیں۔ جبکہ نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکہ اور چین دونوں پاکستان میں استحکام چاہتے ہیں اور اگر چین ترقیاتی پروگرام کے ذریعے اپنا ہدف بڑھا لیتا ہے تو اس سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ امریکی اخبار کے مطابق اقتصادی کوریڈور سے چین مشرقی وسطیٰ اور یورپ سے رابطے میں آ جائے گا جبکہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 10ارب ڈالر کے قریب خرچ کیا جائیگا نیو یارک ٹائمز

مزید : صفحہ آخر