پھول نگر،رشتے سے انکارپر سکول مالک نے خاتون ٹیچر کو والدہ سمیت قتل کر دیا

پھول نگر،رشتے سے انکارپر سکول مالک نے خاتون ٹیچر کو والدہ سمیت قتل کر دیا

  



 پھول نگر(نمائندہ خصوصی)پھول نگر رشتہ سے انکار پر سکول مالک نے ٹیچر اور اس کی والدہ کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں دینا ناتھ کے نجی سکول کے مالک ڈاکٹر علی رضا اپنے سکول کی ٹیچر عاصمہ بی بی سے شادی کا خواہشمند تھا۔ گزشتہ روز علی رضا عاصمہ کے گھر گیا اور شادی پر رضا مند کرنے کی کوشش کی ۔جس پر عاصمہ اور اس کی ماں حاجراں بی بی نے انکار کر دیا تو ملزم نے دونو ں ماں بیٹی پر فائرنگ کر دی ۔جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئیں۔ جن کو فوری طور پر لاہور لیجایا گیا تا ہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئیں۔ ماں بیٹی قتل

مزید : صفحہ آخر