پنجاب بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ، ڈاکٹر عثمان انور
لاہور( زاہد علی خان) ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ہدایت کی ہے کہ انسانی سمگلنگ، بینک فراڈ ، گیٹ وے ایکسچینج سمیت اہم جرائم میں ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور مقدمات کو سپیشل کورٹس میں بھجوایا جائے۔ روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر داخلہ نے خصوصی طور پر سائبر کرائم میں ملوث ملزموں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی اے کی مدد سے پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ (جنرل ایف آئی اے) نے بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ایف آئی اے افسران کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور عدالتوں سے ان کو سزائیں بھی دلوائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد افراد کو سپیشل کورٹس سے سخت سزائیں اور لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا جرم ہے اور لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی ان دھوکہ بازوں کے چنگل میں پھنس کر لٹا د یتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ اس گروہ کے ہاتھوں لوٹا جائے تو وہ ایف آئی اے سے رابطہ کرے۔ اچھی کارکردگی کے حامل ایف آئی اے افسران و انعامات اور ترقیوں سے نوازا جائے گا۔ کریک ڈاؤن