کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ‘ لڑائی جھگڑوں سے متعدد افراد زخمی ‘ ‘ درجنوں گرفتار

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ‘ لڑائی جھگڑوں سے متعدد افراد زخمی ‘ ‘ درجنوں گرفتار

  



لا ہور/راولپنڈی/سیالکوٹ/گوجرانوالہ (کرا ئم سیل، اپنے نمائندے سے،آئی این پی،آن لائن )کنٹونمنٹ بورڈز میں ہو نے وا لے بلدیاتی انتخابات کے دوران پنجاب بھر کے مختلف حلقوں میں لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کوگرفتار کر لیا، ٹیکسلا میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے حامیوں میں تصادم سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ رینجرز کے جوانوں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر کے جھگڑے میں ملوث 11افراد کو حراست میں لے لیا ،سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی آمد پرمسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اور کے کارکنوں میں شدید نعرہ بازی کے دوران دھکم پیل میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ گوجرانوالہ سے تین مشکوک افراد پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابقصو با ئی دا ر الحکو مت کے علاقہ کوٹ لکھپت میں (ن) لیگ اور پی ٹی آ ئی کے ور کرو ں میں فائرنگ کا تبا د لہ ہوا جس میں15 افرا د زخمی ہو ئے، اسلم ، ر فیق ، کا مرا ن وغیر ہ کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل اور جنر ل ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں 5افرا د کی حا لت نا ز ک بتا ئی ہے ۔ پو لیس تا حا ل کسی ملزم کو گرفتا ر کرسکی اورنہ ہی فا ئر نگ کا مقد مہ در ج ہو سکا، راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں بھی پولنگ کے اوقات ختم ہونے کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آ گئے اور دھکم پیل کی جس کے نتیجے میں متعدد کارکن زخمی ہو گئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کرمتعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ ٹیکسلا وارڈ نمبر1 اور واہ کینٹ نمبر 9 کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے حامیوں میں تصادم ہو گیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ رینجرز کے جوانوں نے بھی دونوں وارڈز پر پہنچ کر حالات کنٹرول کرلیا اورجھگڑے میں ملوث 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا، سیالکوٹ وارڈ نمبر 1میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی آمد پر پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ن) کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، دونوں جانب سے شدید نعرے بازی و دھکم پیل کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ گوجرانوالہ میں وارڈ نمبر 7سے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق باجوڑ ایجنسی بتایا جاتا ہے،تینوں افراد کی گرفتاری کے بعد حساس ادارے متحرک ہو گئے اور گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...