سینیٹر پرویز رشیدکی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سبین محمود کے قتل کی مذمت

سینیٹر پرویز رشیدکی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سبین محمود کے قتل کی مذمت

  



اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن سبین محمود کے قتل کی پرزور مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے ان کے قتل پر گہرے رنج اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے لوگ قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش تھی کہ انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فاٹا میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری آپریشن کلین اپ ملک سے برائی کی قوتوں کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے جو سبین محمود جیسے قوم کے اثاثوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہوگا اور سبین محمود جیسے لوگ جو پاکستان کی بہتری کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں ان کو آزادانہ اور پرامن ماحول میں اپنا کام کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...