ووٹر لسٹیں پرانی ہونے کے باعث ووٹرز کو پولنگ سٹیشن ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا

ووٹر لسٹیں پرانی ہونے کے باعث ووٹرز کو پولنگ سٹیشن ڈھونڈنے میں مشکلات کا ...

  



لاہور ( اپنے نمائندے سے)کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے 2012کی ووٹر لسٹیں جاری ہوئیں جس کے باعث ووٹرز کو اپنا پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،ووٹرز کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور مرد شامل تھے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے چکر لگا کر اپنا ووٹ تلاش کرتے رہے ،ووٹرز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 2012 کی پرانی ووٹر لسٹیں فراہم کی گئی ہیں اور اسی وجہ سے متعدد افراد کا نام لسٹوں میں نہیں جو کہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ کئی ووٹرز ایسے ہیں جن کے پولنگ بوتھ اپنے علاقوں سے کافی دور ہیں

مزید : صفحہ اول


loading...