دبئی میں پانی کے اندر منفرد ہوٹل ، ایک رات کا کرایہ 8200ڈالر

دبئی میں پانی کے اندر منفرد ہوٹل ، ایک رات کا کرایہ 8200ڈالر
 دبئی میں پانی کے اندر منفرد ہوٹل ، ایک رات کا کرایہ 8200ڈالر

  



 دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی کی تہہ میں مچھلیوں کے ساتھ نیند کے مزے لینے کے خواہشمند حضرات کے لیے خوشخبری ہے کہ دبئی میں پانی کے اندر ایک ایسا ہوٹل بنایا گیا ہے جس کے کمروں کی دیواریں شیشے کی ہیں اور اس کے اردگرد پانی میں موجود سمندری حیات آپ کو چلتی پھرتی نظر آئے گی۔یہ ہوٹل دنیا کی ان چند جگہوں میں سے ایک ہے جہاں آپ مچھلیوں کے ساتھ سونے کے احساس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ جگہ ہنی مون منانے والے نوبیاہتا جوڑوں کے لیے خاص دلچسپی رکھتی ہے۔ اس ہوٹل کی تین منزلیں ہیں اور ایک فلور کا حجم 1776سکوائر فٹ ہے۔ اس میں بڑے لیونگ رومز، ڈائننگ رومز، بیڈ رومز اور ٹی وی لاؤنجز اور ایک لفٹ بھی ہے ۔یہاں ایک رات کا کرایہ 8200ڈالر (تقریباً سوا آٹھ لاکھ پاکستانی روپے) تک ہے۔ ہوٹل کے ہیڈ سرونٹ دنیش راج نے بتایا کہ اس ہوٹل میں گاہکوں کی غیرمتوقع خواہشات بھی پوری کی جاتی ہیں جیسے کہ ایک گاہک نے فرمائش کی کہ اسے کمرے میں ایک اونٹ بھی چاہیے۔ انتظامیہ نے اس گاہک کو فوری طور پر اونٹ مہیا کر دیا تھا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...