37سالہ بھارتی خاتون کی زلفوں کی لمبائی سات فٹ

37سالہ بھارتی خاتون کی زلفوں کی لمبائی سات فٹ
 37سالہ بھارتی خاتون کی زلفوں کی لمبائی سات فٹ

  



 نئی دلی (نیوز ڈیسک) فلموں اور کہانیوں میں انتہائی لمبے بالوں والی افسانوی شہزادیاں تو آپ نے دیکھی ہوں گی لیکن بھارتی ریاست اترپردیش میں حقیقتاً ایک ایسی خاتون رہتی ہیں کہ جن کے بال لمبائی او دلکشی میں کسی بھی افسانوی شہزادی کے بالوں سے کم نہیں ہیں۔سینتیس سالہ سمیتا شری واستوا کا تعلق الہ آباد شہر سے ہے اور ان کی زلفوں کی لمبائی سات فٹ ہے۔ لمکا بک آف ریکارڈز کے مطابق وہ بھارت کی سب سے لمبے بالوں والی خاتون ہیں اور انہیں بھارتی رپنزل بھی کہا جاتا ہے۔ سمیتا کہتی ہیں کہ وہ درجنوں اعزازات جیت چکی ہیں اور متعدد کمپنیوں کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر اور ماڈلنگ کا کام کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے لئے خصوصی خوشی کا لمحہ وہ ہوتا ہے کہ جب وہ بازار میں جاتی ہیں اور بچے اور خواتین ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں اور ان کے بالوں کو چھو کر دیکھتے ہیں۔ اکثر لوگوں کو یقین نہیں آتا کہ ان کے بال اصلی ہیں لیکن جب وہ انہیں چھوتے ہیں تو حیرت میں ڈوب جاتے ہیں۔سمیتا بچپن سے ہی اپنے بال بڑھا رہی ہیں لیکن وہ اب بھی عالمی ریکارڈ سے بہت دوری پر ہیں۔ چینی خاتون شائی کیوپنگ اس وقت سب سے لمبے بالوں والی خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان کے بالوں کی لمبائی تقریباً 18 فٹ ساڑھے 5انچ ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...