1پاؤنڈ میں پورے کا پورا ائیرپورٹ خرید سکتے ہیں؟
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا بھی ملک ہے جہاں آپ 1پاؤنڈ میں پورے کا پورا ائیرپورٹ خرید سکتے ہیں؟ جی ہاں! سپین ایک ایسا ملک ہے جہاں آپ کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ سیوڈیڈ رئیل ائیرپورٹ 2009ء میں1بلین یورو کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔اس وقت سپین کی معیشت تیزی کے ساتھ ترقی کر رہی تھی لیکن یہ ایئر پورٹ 3سال بعد ہی بند کر دیا گیا کیونکہ اسے بنانے والی کمپنی مالی طور پر دیوالیہ ہو گئی تھی۔ ائیرپورٹ کے اس وقت کے منتظم نے اسے 100بلین یورو میں فروخت کرنے کا حکم دیا لیکن کسی نے اسے خریدنا گوارہ نہ کیا۔ مجبوراً ائیر پورٹ کی انتظامیہ کو اس کی فروخت کے لیے متعین بنیادی رقم ختم کرنا پڑی۔ جو بھی اسے خریدنا چاہے وہ کم سے کم رقم حتیٰ کہ 1پاؤنڈ کے عوض بھی خرید سکتا ہے۔