باٹا پور ، گھریلو حالات سے تنگ 29سالہ نوجوان کااقدام خودکشی

باٹا پور ، گھریلو حالات سے تنگ 29سالہ نوجوان کااقدام خودکشی

  



لاہور(کرائم سیل) باٹا پور کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 29سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ،ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔خودکشی کی کوشش کرنے والے 29سالہ محمد رحمان کے بھائی کرامت اور دیگر دوستوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ باٹا پور کے نواحی گاؤں کے رہائشی ہیں۔ رحمان مقامی سکول میں پڑھاتا ہے ۔اس کی 3سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن گھریلو حالات کی وجہ سے اس کی اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی ۔گزشتہ روز بھی وہ کام سے گھر واپس آیا تو ایک شادی پر جانے کے لیے اس کی بیوی نے اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا ،باتوں باتوں میں ان کی لڑائی ہو گئی۔رات گئے روز روز کی لڑائی سے تنگ آ کر رحمان نے زہریلی گولیاں کھا لیں ۔حالت خراب ہونے پر اس کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں تاحال اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...