مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزکے تقرر و تبادلے کے احکامات

مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزکے تقرر و تبادلے کے احکامات

  



لا ہور (کرا ئم سیل )قائمقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے مختلف تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنزکے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔انہوں نے سب انسپکٹر مہدی کاظمی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس بی، سب انسپکٹر انجم توقیر کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی، سب انسپکٹر عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ ،انسپکٹر فرمان علی کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن سرور روڈ ، سب انسپکٹر ابرار حسین کو شمالی چھاؤنی سے انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک اور انسپکٹر ظفر حسین کو انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف سول لائنزڈویژن تعینا ت کرنے کے احکامات جار ی کئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...