مدعی سے بد سلوکی اور ناقص تفتیش پر انسپکٹر محمد شفقت معطل

مدعی سے بد سلوکی اور ناقص تفتیش پر انسپکٹر محمد شفقت معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے انچارج انویسٹی گیشن لوئر مال انسپکٹر محمد شفقت کو ریپ کے ایک مقدمہ میں مدعی سے بد سلوکی،بد کلامی کرنے اور مقدمہ کی ناقص تفتیش کرنے پرمعطل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کو اس کے خلا ف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ایس ایس پی نے کہا کہ نااہل، کام چور ، بددیانت اور شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے ان کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

مزید :

علاقائی -