سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری سلیم دادکو گرفتار کرلیاگیا

سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری سلیم دادکو گرفتار کرلیاگیا

  



لا ہور (کرا ئم سیل )انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس اے نے لاہور، اوکاڑہ، تھانہ بصیر پور اور تھانہ صدر دیپالپور کے ڈکیتی ، ا غواکاری اور اہزنی کے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری سلیم دادکو گرفتار کرلیا ہے تفصیلا ت کے مطابق قائم مقام ڈی آئی جی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم کی خصوصی ہدایت پر انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے سید زاہد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلا عات پر ریڈ کرکے سلیم داد کو راوی روڈ سے گرفتار کرکے اس سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ملزم لاہور کے علاوہ بصیر پور اور د یپالپور میں ڈکیتی ، اغوا کاری اور راہزنی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مجرم کے خلا ف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور اغواء کاری کے مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے انچارج انوسٹی گیشن ڈیفنس اے اورپولیس ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...