مصری شاہ،خودکشی کرنے والے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا

مصری شاہ،خودکشی کرنے والے نوجوان کو سپرد خاک کر دیا گیا

  



لا ہور(کر ا ئم سیل ) مصری شا ہ کے علاقہ میں گھر سے جیب خرچ نہ ملنے پر خودکشی کر والے کو 23سالہ نو جوان کی لاش پولیس نے لو احقین کے حوالے کر دی جسے سینکڑوں سوگوران کی مو جودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے رہائشی سلطان پورہ کے مشتاق نے گھر والوں سے خرچ نہ ملنے پر خود کشی کر لی تھی ۔ پو لیس نے نعش پو سٹ ما رٹم کر وانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ، متوفی کے تایا اور کزنوں نے بتایا کہ کزن نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ متوفی کو کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی،وقوعہ کے روز وہ اپنے کمرے میں گیا اور اندر سے دروازہ بند کر کے خود کشی کر لی۔

مزید : علاقائی